صوبائی انتخابات، فنڈز کا کبھی انکار نہیں کیا، آئین و قانون کے پابند ہیں: سیکرٹری خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیکرٹری خزانہ نے کہا ہے کہ فنڈز کا کبھی انکار نہیں کیا، ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں، اپنے موقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا۔
صوبائی عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کو جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سکرٹری خزانہ کہتے ہیں کہ فنڈز کا کبھی انکار نہیں کیا،ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ شریک ہوئے۔ سیکرٹری داخلہ نے سکیورٹی اور سیکرٹری خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری داخلہ کو جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطے کی ہدایت کی گئی جبکہ وزارت خزانہ کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی اہلکاروں، فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت گئی۔
سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کا کبھی انکار نہیں کیا، ہم آئین اور قانون کے پابند ہیں، اپنے موقف سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا، صرف یہ کہا کہ درکار فنڈز پر نظر ثانی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خود حاضر ہوئے ہیں، ہم نے تمام تفصیلات بتا دیں ہیں۔