کسٹم حکام نے ضبط کئے ہوئے 115 پرندے چڑیا گھر کے حوالے کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کراچی میں کسٹم حکام کی جانب سے تحویل میں لیے جانے والے 115 لو برڈ چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 115 لو برڈ کسٹم حکام نے کراچی چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کر دیے ہیں۔ پرندوں کو کسٹم حکام نے ایئر پورٹ پر پرندوں کو تحویل میں لے لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کسٹم حکام سے 115 پرندے وصول کرنے کے لیے کراچی چڑیا گھر کی انتظامیہ کے اہلکار کراچی ایئر پورٹ پہنچے۔ پرندوں کو بحفاظت چڑیا گھر تک پہنچانے کے لیے ٹریفک پولیس کے سٹی وارڈنز نے سیکیورٹی بھی فراہم کی۔
مزید پڑھیں: تھر کی خوبصورتی کی پہچان مور پراسرار بیماری سے مرنے لگے
واضح رہے کہ پرندے اب کراچی ایئر پورٹ سے چڑیا گھر منتقل کیے جا چکے ہیں جہاں شہری ان کی قدرتی خوبصورتی کا نظارہ کر سکتے ہیں۔