انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تحریک انصاف نے گورنر پختونخوا کو نوٹس بھجوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )خیبر پختونخوا اسمبلی کے جنرل انتخابات کے لیے تاریخ نہ دینے کے معاملے پر تحریک انصاف نے گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو نوٹس بھجوادیا ہے ۔
تفصیلت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءتیمور سلیم جھگڑا نے گورنر غلام کونوٹس بجھوایا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر غلام علی سپریم کور ٹ کی ہدایات کے باوجو د انتخابات کی تاریخ دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں ، گورنرخیبرپختونخوا فوری طور پر سپر یم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کریں ، عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں گور نر آرٹیکل 6کے مرتکب ہونگے۔
گورنر کےپی کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے،چونکہ وہ @ECP_Pakistan کے ساتھ بات چیت کےبعد بھی انتخابات کی تاریخ دینے میں ناکام رہے تاکہ فوری طور پر کےپی کے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) March 9, 2023
مزید کارروائی میں آئین کی خلاف ورزی کرنےپر آرٹیکل 6 کے تحت کیس شامل ہوگا۔ pic.twitter.com/DczgSpcbac
تیمور سلیم جھگڑا کی جانب سے مزید کہا گیا ہےکہ آئین کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت90روز کے اندر نئے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔