انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے گورنر پختونخوا کومدعو کر لیا

Mar 09, 2023 | 18:51:PM
انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے گورنر پختونخوا کومدعو کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اسلام آباد مدعو کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پختونخوا 14مارچ کو الیکشن کمیشن کے ارکان سے ملاقات کرینگے،گورنر ہاؤس پشاور کو الیکشن کمیشن کا خط موصول ہو گیا ہے ۔

گورنر اور چیف الیکشن کمشنر کے درمیان صوبہ میں انتخابی تاریخ سے متعلق حتمی مشاورت ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کی جانب سے  سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود  گورنر پختونخوا کے اتنخابات کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے نوٹس بھیجا ہے ۔