حکومت نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کی تیاری کر لی

Mar 09, 2023 | 19:13:PM
حکومت نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کی تیاری کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز ) محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے محمد خان بھٹی سابق پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو لاہور لانے کیلئے  درخواست جمع کرا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے رحیم یار خان میں قید محمد خان بھٹی کا مزید ریمانڈ  دینے سے انکار کر دیا ہے ، عدالت نے سابقہ پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو جوڈیشل کر دیا ہے ، جس کے بعد 
محکمہ اینٹی کرپشن لاہور نے محمد خان بھٹی کو لاہور لانے کے لئے راہداری ریمانڈ کی درخواست جمع کروا دی ہے، محمد خان بھٹی کو لاہور ریجن اے میں درج مقدمہ 3/23  میں لاہور لایا جائے گا۔