(24 نیوز )پاکستان اور افغانستان کے مابین میچز پر مشتمل سیریز کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز شارجہ میں 25 مارچ سے کھیلی جانی تھی ، جس کے شیڈول میں اب تبدیلی کر دی گئی ہے، اب میچز 24,26 اور 27 مارچ کو کھیلے جائینگے ، جبکہ اس سے قبل میچز 25,27 اور 29 مارچ کو پلان کئے گئے تھے ، میچز شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز کی مشاورت سے کی گئی ہے۔