(24نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے4 ارب99کروڑ70لاکھ روپے کا رمضان ریلیف پیکج منظور کر لیا گیا، اس سال رمضان ریلیف پیکیج ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی پر مشتمل ہوگا ،رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے گھی،چائے پر 100,100روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، رمضان پیکچ کے تحت آٹے پر فی کلو51روپے92 پیسے کی سبسڈی، چینی،دودھ اور مشروبات پر 30،30،بیسن اور کھجور پر فی کلو50 اور آئل پر 25 روپے کی سبسڈی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری
رمضان پیکچ کے تحت دالوں،چاول پر20،20روپے کی سبسڈی ہوگی، بی آئی ایس پی مستحقین کے علاوہ آٹے پر فی کلو27روپے12 پیسے، چینی 11 اور گھی پر فی کلو 25 روپے،دالوں اور چاول پر فی کلو 20, 20 روپے کی سبسڈی، گھی 25 ,بیسن اور کھجور پر 50 ,50 روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں 3ارب84 کروڑ 45 لاکھ روپے کی سبسڈی مختص کی گئی، ٹارگٹڈ سبسڈی کی مد میں ایک ارب15 کروڑ25 لاکھ روپے،میڈیا پر رمضان پیکیج کی مہم کیلئے14 کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیے ہیں گئے ہیں۔