(24 نیوز )وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی جانب سے اچانک ریس کورس جیلانی پارک جشن بہاراں کا دورہ کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ریس کورس جیلانی پارک جشن بہاراں میں ’’سجناں دے ڈیرہ ‘‘پر کھانا بھی کھایا ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے جشن بہاراں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔