رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، شیڈول جاری

Mar 09, 2024 | 00:05:AM

(بابر شہزاد تُرک) رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے، وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لئے اوقات کار کا شیڈول جاری کر دیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ رمضان المبارک کے لئے سرکاری دفاتر کے اوکات کار شیڈول کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے، ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے رمضان المبارک کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

مزیدخبریں