اننت امبانی کے شادی پر نہ بلانے پر راکھی ساونت کا شکوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی متنازع اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے بزنس ٹائیکون مکیش امبانی سے ان کے بیٹے اننت امبانی کی تقریب میں دعوت نہ دینے پر شکوہ کردیا۔
مکیش امبانی نے یکم تا 3 مارچ بھارت کے شہر جام نگر میں تین روزہ قبل از شادی معاہدے کا جشن منایا جس میں انہوں نے بالی وڈ اور ہالی وڈ ستاروں کے علاوہ بزنس ٹائیکونز اور متعدد عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو مدعو کیا۔ اس تقریب میں بل گیٹس اور مارک زکربرگ کے علاوہ گلوکارہ ریحانہ نے بھی شرکت کی اور تقریب میں شاندار پرفارمنس سے سماں باندھ دیا۔
اس شادی کی شاندار تقریب کو دیکھ کر جہاں سوشل میڈیا صارفین اس شادی میں شرکت کرنے پرخواہش کا اظہار کرتے نظر آئے وہیں راکھی ساونت نے مکیش امبانی سے شکوہ کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔
راکھی ساونت کا اپنی ویڈیو میں مکیش امبانی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ ' مکیش جی آپ نے مجھے اننت کی شادی میں کیوں نہیں بلایا؟ آپ کو پتا ہے کہ اگر آپ مجھے شادی میں بلاتے تو میں فلور توڑ دیتی، کرسیاں توڑ دیتی'۔ انہوں نے کہا کہ 'میرا ڈانس آپ نے ابھی تک دیکھا ہی نہیں ہے۔ یہ ریحانہ، کون، ایکون کن لوگوں کو آپ نے بلا لیا، میرے سامنے یہ سب مونگ پھلی ہیں، آپ نے کیا میرا ڈانس دیکھا ہے منّی بدنام ہوئی ڈارلنگ تیرے لیے'۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل، شیڈول جاری
راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ ' مجھے بلانے کے چار فائدے تھے، میں انٹرٹین کرتی، ڈانس کرتی، آپ کے جتنے بھی مہمان آئے کھانا کھانے کے بعد میں ان سب کے برتن دھو دیتی پھر ان کے کمرے بھی صاف کردیتی۔ یہ آپ نے ہزاروں ڈالر خرچ کر کے کن لوگوں کو بلا لیا۔ آپ نے راکھی ساون کو ہی نہیں بلایا'۔
واضح رہے کہ اننت امبانی کی شادی جولائی میں ہوگی جس کی پری ویڈنگ فیسٹیویٹیز پر ہونے والے خرچے نے سب کو حیران کردیا ہے۔