(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ سٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے 9 اراکین بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے جبکہ صدارتی انتخاب میں صوبائی اسمبلی کے 107 اراکین حصہ لیں گے۔ اراکین صوبائی اسمبلی صبح 10 بجے سے 4 بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
خیال رہے کہ وفاقی اتحادی حکومت کے امیدوار آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی کے درمیان مقابلہ ہوگا
ذرائع کا کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے 91 اراکین محمود اچکزئی کے حق میں ووٹ استعمال کریں گے۔
دوسری طرف ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پی کے اراکین آصف زرداری کے حق میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مجھے ایوان چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا،لطیف کھوسہ
صوبائی اسمبلی سے محمود اچکزئی کو 2.42 فارمولے کے تحت 38 جبکہ آصف علی زرداری کو 7 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔