(علی ساہی )شہریوں کی گاڑیوں کی جعلی ٹرانسفر روکنے کیلئے اہم اقدام،اب شہری گاڑیوں کی خریداری کیساتھ ہی رجسٹریشن و ٹرانسفر کروئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھر میں گاڑی ٹرانسفر یا رجسٹریشن فوری کروائی جا سکتی ہے،محکمہ ایکسائز کی جانب سے شو روم رابطہ مہم کا آغازکردیا گیا،جس کے تحت ایکسائز کی 15ٹیمیں 4ہزار521شوروم پر آگاہی دیں گی،ڈائریکٹرایکسائز چودھری آصف کا کہنا ہے کہ نئی گاڑی لیتے وقت خریدار فوری رجسٹریشن کرائیں جبکہ استعمال شدہ گاڑی کی ملکیت 30دن میں ٹرانسفر کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور؛صوبائی اسمبلی میں صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ سٹیشن قائم
ڈائریکٹرایکسائز نے کہا کہ شہریوں،شوروم مالکان کی ملکیت تبدیلی کی سہولت آن لائن میسر ہے۔