(24نیوز)سابق وزیرقانون راناثنااللہ نے کہا کہ میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں،پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی،میں سمجھتا ہوں جو لوگ منتخب ہوئے ہیں ان کو موقع ملنا چاہئے۔
تفصیلات کےمطابق رہنما ن لیگ راناثنااللہ کا پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ آصف علی زرداری کا مفاہمت کے حوالے سے بڑا نام ہے۔اسوقت ملک میں موجود سیاسی تقسیم میں معاملات کو بہتر کریں گے۔پارٹی جو بھی فیصلہ کرے میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں۔اپوزیشن کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک ہو گا،میں نہ مانوں ،کسی، کو، نہیں چھوڑوں گاان کے ڈائیلاگ ہیں۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ اگر فتنہ فساد ہو گا تو ایسا ہی سلوک ہو گا،اچکزئی نظریاتی سیاستدان اور اچھے انسان ہیں،اب چیلنجز زیادہ ہیں تاہم پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو بہتر کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کوئی اور ترمیم بھی آسکتی ہے،اس پر رانا ثنا اللہ نے جواب دیا، جی، بلکل آسکتی ہے،صحافی نے سوال کیا کہ سینٹ کا انتخاب سر پر ہماری اطلاعات کے مطابق پارٹی نے محسن نقوی کے نام کا انتخاب کرلیا ہے اس پر آپ کیا کہیں گے،اس پر رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ اس بارے میں کوئی بات میرے علم میں نہیں ہے لیکن میں امیدوار نہیں ہوں،پارٹی فیصلہ جو بھی کرے میں نے آپ کو اپنی پوزیشن بتا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟