آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں،بیرسٹر گوہر

Mar 09, 2024 | 14:50:PM
 آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں،بیرسٹر گوہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جیت جمہوریت کیلئے نیک شگون نہیں ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آئینی عہدوں پر غیرآئینی طریقے سے براجمان ہونا آئین کی پامالی ہے,پہلے 2 خاندان ملکی وسائل پر قابض تھے،انہوں نے کہا کہ اب جمہوری اداروں پر بھی قابض ہونے جا رہے ہیں،آئینی عہدے بہت اہم ہوتے ہیں۔

دوسری جانب سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہونے پر صدارتی الیکشن غیرقانونی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری کا انتخاب ملک و قوم کیلئے بہتر ثابت ہوگا، سپیکر پنجاب اسمبلی

اسد قیصر نے مزید کہا کہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام کے پاس بھی جائیں گے، پروڈکشن آرڈر کے باوجود اعجازچودھری کو ایوان میں نہ لانا خلاف ورزی ہے۔