مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام، شاندانہ گلزار ایف آئی اے میں طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزارکو 14 مارچ کو طلب کرلیا ۔
پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا جس پر ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کےکارکن شعیب مرزا کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو طلب کیا ہے،شاندانہ گلزار نے مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار پی ٹی آئی کی رکن ہیں نہ سنی اتحاد کی، ظل شاہ کی موت کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی،ظل شاہ کے قتل کاالزام پی ٹی آئی کے لوگوں پر ہے،انہوں نے کہا کہ شاندانہ گلزار نے مریم نواز کے خلاف نامناسب بات کی، شاندانہ گلزار پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں مصروف ہیں، ان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی ہے، شاندانہ گلزار کو اب ایف آئی اے انکوائری میں ثبوت دینے ہوں گے، انہیں عورت کارڈ استعمال نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ وزیراعلیٰ پنجاب کی برین ٹیومر کے مریض بچے کا علاج فوری شروع کروانےکی ہدایت