شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر سنگین الزامات کا نوٹس لیا جائے ،عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شاندانہ گلزار پاکستان کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنےمیں مصروف ہیں، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازپر سنگین الزام لگائے ، ان کےلگائےگئےالزامات کانوٹس لیاجائے۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شاندانہ گلزار صاحبہ کو آج کل گفتگو کرنے کا بہت شوق ہے، انہیں ریلیف دینے کیلئے آؤٹ آف دی وے جانا پڑا، شاندانہ گلزار نے وزیراعلیٰ مریم نواز پر بے معنی اور لغو الزام لگایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاندانہ گلزار کیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی گئی ہے ، شاندانہ گلزار صاحبہ اب آپ کو تحقیقات میں پیش ہونا ہے، ثبوت پیش کرنے ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں پی ٹی آئی والوں کو سیاسی گدھ کہتی ہوں، ان کو لاشیں اکٹھی کرنے اور بیچنے کا شوق ہے ، ظل الہٰی زمان پارک میں ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بڑے بڑے لوگوں کو ملتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ پنجاب کی برین ٹیومر کے مریض بچے کا علاج فوری شروع کروانےکی ہدایت
صوبائی وزیر نے کہا کہ جب آپ سے ثبوت مانگتے ہیں تو سیاسی انتقام کا جھنڈا لیکر باہر نکل آتے ہیں، میں سب سے زیادہ آزادی اظہار رائے کی حامی ہوں، پوری دنیا میں دوسرے پاس کے بھی اظہار رائے کی آزادی ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ سوشل میڈیا پر کسی کی تضحیک کردیں یا قتل کا الزام لگادیں، ان کا 2018میں غلطی سے جیک پاٹ لگ گیا تھا، یہ اگر پرامن احتجاج کریں گے تو سر آنکھوں پر ۔