پنجاب میں آلودگی کے خاتمے کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) شہریوں کو آلودگی سے پاک ماحول دینے کیلئے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق سینئر وزیرمریم اورنگزیب کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کو سموگ فری بنانے اور ڈسپوز ایبل پلاسٹک بیگز کےخاتمےکیلئے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں ماحولیاتی تحفظ کےادارے (ای پی اے) کو فعال بنانے، ڈیجیٹلائز کرنے اور پنجاب فاریسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبے میں فضائی آلودگی کےخاتمےکیلئے نجی شعبےکےاشتراک سے پلان بنانے، پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے اور وزیراعلیٰ کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دی گئی،سینئر وزیر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے، محکمہ وائلڈ لائف کوجدید معیار اور ٹیکنالوجی کےمطابق اپ گریڈ کرنے، پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیو، وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں کاربن کریڈٹس اور کاربن فنانسگ کا مکمل سٹرکچر فاسٹ ٹریک پر تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ، پنجاب فارسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لئے ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ سامنے آیا ہے،پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے کرانے کی بھی منظوری دی گئی ہے ، پنجاب میں جانوروں کی اقسام، تعداد اور علاقوں کا مکمل ڈیٹا جمع کیاجائے گا ۔
بقاءکے خطرات کا شکار جانوروں کی افزائش اور ان کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ،ماحولیاتی تحفظ کے لئے دریا کنارے دلدلی یا مرطوب علاقوں (Wetlands) کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات بھی پلان میں شامل ،صوبہ پنجاب میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے، موجودہ جنگلات کے تحفظ کے لئے قانون سازی کے علاوہ انتظامی اقدامات کئے جائیں گے ،ماہی گیری اور مچھلیوں اور جھینگوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے خصوصی پلان کی تیاری پر کام شروع ۔
لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا بھی فیصلہ کیاگیاہے ،محکمہ وائلڈ لائف کو جدید معیار اور ٹیکنالوجی کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی ،پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیوز بنانے کا فیصلہ کیا گیا،پہلی وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے کی بھی منظوری بھی دے دی گئی،وزیراعلی کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی ۔
تعلیمی نصاب میں ماحولیاتی تبدیلی، جنگلات اور جنگلی حیات کی اہمیت سے متعلق مضامین بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق پرائمری، سکینڈی اور ڈگری پروگرام شروع کئے جائیں گے ،اجلاس میں سیکریٹری ماحولیات، سیکریٹری وائلڈ لائف، ڈی جی فشریز سمیت دیگر اعلی حکام کی شرکت۔
یہ بھی پڑھیں:نیا صدر کون؟انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع