وہ سینیٹرز جنہوں نے صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدارتی انتخاب میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے سینیٹرز کے نام سامنے آ گئے۔
آج ہونے والی صدراتی انتخاب میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، جےڈی اے کے سینیٹر مظفر حسین شاہ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری سے بطور صدر حلف کون لے گا؟
علاوہ ازیں سنی اتحاد کونسل کے گرفتار رکن سینیٹر اعجاز چوہدری کو پروڈکشن آرڈر کے باجود اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں لایا گیا، ان کے علاوہ سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر اعظم سواتی نے بھی ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری دو تہائی اکثریت کے ساتھ صدر منتخب ہوئے جبکہ ان کے مدِمقابل سنی اتحاد کونسل، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور حامی جماعتوں کے امیدوار محمود خان اچکزئی صرف 100 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔