پی ایس ایل 9؛ کانٹے دار مقابلے کے بعد کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

Mar 09, 2024 | 18:40:PM

(24 نیوز )پی ایس ایل 9 کے اہم میچ میں  کانٹے دار مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نائن(پی ایس ایل )کے 26ویں میچ میں لاہور قلندرر اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہیں ،کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر قلندرز کی جانب سے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے جس کو میچ کی آخری گیند پر کراچی کنگ نے پورا کر دیا۔

کراچی کنگز کی اجانب سے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جیمز وینس 42، ٹم سیفرٹ 36 اور  عرفان خان نیازی 25 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شعیب ملک نے میچ کی آخری گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلوائی، لاہور قلندرز کی جانب سے طیب عباس نے 2 جبکہ کپتان شاہین شاہ آفریدی، زمان خان اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپننگ بلے باز فخر زمان 54 اور عبداللہ شفیق 55 رنز بنا کر نمایاں رہے ،کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2،مذا ربانی اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز کو پلے آف میں پہنچنے کے لئے آج کا میچ جیتنا لازمی  ہے ، کراچی کنگز  پوائنٹ ٹیبل پر پانچویں جبکہ لاہور چھٹے نمبر پر موجود ہے، شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ خشک لگ رہی ہے ، لاہور کو کم ٹوٹل تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

پی ایس ایل میں (کل) اتوار کو پہلے میچ میں اسلام یونائیٹڈ کا مقابلہ ملتان سلطان سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : صدر مملکت سے حلف کون لے گا؟

مزیدخبریں