برطانوی وزیر اعظم کی ساس بھارتی راجیہ سبھا کی رکن نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی ساس کو بھارتی راجیہ سبھا کی رکن نامزد کر دیا گیا ہے ۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 73سالہ سدھا مورتی، انفوسس فانڈیشن کی سابق چیئر پرسن ہیں جبکہ ان کے شوہر 4.7 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔ این آر نارائن مورتی نے 1981 میں مشترکہ طور پر فانڈیشن کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی صاحبزادی کی شادی 2009 میں رشی سونک سے ہوئی تھی۔نریندر مودی نے سدھا مورتی کی بھارتی صدر کی طرف سے نامزدگی پر بڑی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ مورتی کی سماجی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں خدمات، انسان دوستی اور تعلیم کے میدان میں ان کی شراکت بہت متاثر کن رہی ہے۔
بھارت کے ایوان بالا کے ارکان کی غالب اکثریت منتخب ہوتی ہے، لیکن 12 ارکان کو صدر نامزد کرتا ہے،اس نامزدگی کی وجہ عام طور پر عوامی زندگی میں اعلی کامیابیاں بنتی ہیں، یہ نامزدگی 6سال کی مدت کے لیے کی جاتی ہے،سدھا مورتی کے داماد 43 سالہ رشی سوناک پہلے غیر برطانوی پس منظر کے حامل بھارتی نژاد وزیر اعظم ہیں، یہ بات بھی ان کے لیے اہم ہے کہ وہ برطانیہ کے وزیر اعظم ہیں اور ان کے آبا کے ملک بھارت کی راجیہ سبھا میں ساس رکن نامزد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند پیر کونظر آنے کا قوی امکان