انڈیا تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بن گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، فیصلہ کن معرکہ آرائی میں انڈیا نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ور مقررہ اوورز میں 251 رنز کا ٹوٹل کھڑا کیا، ڈیرل مچل 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، رویندرا نے 37 اور گلین فلپ 34 سکور کیے، بریسویل 40 گیندوں پر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کی جانب سے چکروتی اوریادیو نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، رویندرا جدیجا نے 1 وکٹ حصل کی۔بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 49ویں اوور میں حاصل کرلیا، روہت شرما نے 83 گیندوں پر 76 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔شبھمن گل نے 50 گیندوں پر 31 سکور کیے جس میں 1 چھکا شامل تھا، ویرات کوہلی 1 جبکہ شریاس 48 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، اکشر پٹیل نے 29 اور کے آر راہول نے 34 رنز کی اننگ کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے سینٹنر اور بریسویل نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ریوندرا نے 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا، کیوی ٹیم کو پہلا نقصان وِل ینگ کی صورت میں57 رنز پر اٹھانا پڑا جنہیں وروُن چکرورتھی نے 15 رنز پر پویلین بھیجا، بھارت کی دوسری وکٹ 69 رنز پر گری، راچن رویندرا 37 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
نئے آنے والے کیوی بلے باز کین ولیمسن بھی جم کر نہ کھیل سکے اور ٹیم کے مجموعی 75 سکور پر محض 11 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، ٹام لیتھم 14 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر آؤٹ ہو ئے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ بدقستمی سے میٹ ہینری آج کےمیچ میں نہیں ہیں،ان کی جگہ نیتھن سمتھ آئےہیں,وکٹ اچھی لگ رہی ہے،پچ ویسی ہی ہےجیسےبھارت کےخلاف پچھلےمیچ کی تھی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کی فتح کے موقع پر انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مبارکباد کا پیغام دیا اور بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے،دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا، یہاں ہم پہلے بیٹنگ اور بولنگ کرچکے ہیں، ڈریسنگ روم میں یہی بات کی.
نیوزی لینڈ کا سکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، کائل جیمیسن، نیتھن سمتھ اور ول او رویک
بھارت کا سکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیو، محمد شامی اور ورون چکرورتی