صاحبہ نے ساتھی اداکار کو تھپڑکیوں مارا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی

Mar 09, 2025 | 09:37:AM
صاحبہ نے ساتھی اداکار کو تھپڑکیوں مارا؟ اداکارہ نے وجہ بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔

معروف اداکارہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا۔

صاحبہ نے بتایا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا،وہ تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ وہ اداکار زمین پر گر گیا۔

معروف اداکارہ نے بتایا کہ جس اداکار کومیں نے تھپڑ مارا تھا اس کا نام مجھے یاد نہیں کیونکہ اس نے بعد میں شوبز انڈسٹری چھوڑدی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کنزہ ہاشمی نے انوکھے انداز میں اپنی سالگرہ منا کر مداحوں کے دل جیت لئے, ویڈیو وائرل 

صاحبہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کی ویڈیو ممکنہ طور پر فیصل قریشی کے پاس موجود ہے کیونکہ وہ اس وقت ویڈیو بنا رہے تھے، آج بھی جب فیصل قریشی سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس تھپڑ کی گونج کو یاد کرتے ہیں۔