نارووال،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ،خواجہ سراء  گورو کو چیلے نے گولی مار دی

Mar 09, 2025 | 09:46:AM
نارووال،بیوی سے ناجائز تعلقات کا شبہ ،خواجہ سراء  گورو کو چیلے نے گولی مار دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاسر عرفات) نارووال میں خواجہ سراء چیلے نے بیوی سے مبینہ  تعلقات کی بنا پر   گورو کو  گولی مار دی، جسےحالت تشویشناک ہو نے پر لاہور منتقل کر دیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  نارووال میں خواجہ سراء صباء کو اس کے چیلے نے گولی مار دی جسے تشویشناک حالت میں  لاہور   کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 پولیس کے مطابق خواجہ سراء صبا ء اپنے چیلے ذیشان کے گھر میں موجود تھا،چیلے نے بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبہ پر  گورو کو  گولی ماری ۔

 یہ بھی پڑھیں:ڈیجیٹل پرائز بانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ،لین دین موبائل ایپ سے ہوگا

 خواجہ سراء علی اصغر کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا،حالت زیادہ خراب ہونے پر لاہور ریفر کر دیا گیا۔

  ملزم ذیشان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔