پنجاب پولیس نے کے پی سرحد پر 24 گھنٹوں میں دہشتگردوں کا دوسرا حملہ پسپا کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) پولیس نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سرحد پرخارجی دہشت گردوں کا ایک اورحملہ ناکام بنادیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 20 سے 25 دہشتگردوں نے سرحدی چوکی لکھانی پرراکٹ لانچرز اورجدید اسلحے سے حملہ کیا، پولیس اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔
بیان کے مطابق تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی، 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی جی خان، بارڈر چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں کا ایک اور حملہ ناکام
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا ہرجوان سینہ تان کردہشت گردوں کا مقابلہ کررہا ہے۔ ہم دشمن کوان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر چیک پوسٹ لکھانی پر خوارج کا بڑاحملہ ناکام بنادیا گیا تھا۔
پنجاب پولیس کےمطابق 15سے20دہشتگردوں نے چوکی لکھانی پرسحری کے وقت اچانک حملہ کیا،دہشت گردوں نےراکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ سےچیک پوسٹ پرچاروں اطراف سےحملہ کیا۔ مؤثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچنا۔