پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے۔
موسیٰ ہراج آئندہ ٹرم کیلئے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہوئے، وہ اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں، موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا
پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج سابق وفاقی وزیر محمد رضا حیات ہراج کے صاحبزادے ہیں۔
اس موقع پر موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بینظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔