کیا بیمار کیلئے روزہ معاف ہے یا کفارہ؟ کفارہ کیسے ادا کیا جائے؟

Mar 09, 2025 | 11:23:AM
کیا بیمار کیلئے روزہ معاف ہے یا کفارہ؟ کفارہ کیسے ادا کیا جائے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )سوال: بیماری کی وجہ سے روزہ رکھا نہ جاسکے تو کیا بیمار کے لیے روزہ معاف ہے یا اس کا کوئی کفارہ ہے؟ کفارے میں کھانا کھلانا بہتر ہے یا پیسے دے دینا کافی ہے؟

جواب: اگر کوئی ایسی بیماری ہو کہ اس کے دور ہونے کی توقع نہ ہو تو ایسے بیمار کے لیے روزے معاف نہیں ہے۔

لیکن ہر روزے کے بدلے فدیہ ادا کرنا ہوگا اور فدیہ یہ ہے کہ ایک روزے کے بدلے ایک مسکین کو ایک پورے دن کا کھانا کھلانا ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں:تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان سے گونج اٹھا

یعنی صبح کا ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا کسی ضرورت مند مسکین کو کھلا دیا جائے یا اتنی رقم دے دی جائے جس سے وہ کھانا کھا سکے۔ 

فدیہ کے لیے روزہ دار ہونا ضروری نہیں بلکہ مسکین، محتاج اور ضرورت مند کو فدیہ کی رقم دے دی جائے اور اگر بیماری عارضی ہے تو تندرستی کے بعد ان روزوں کی قضا رکھنا ضروری ہے۔