آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ سے تباہی، درجنوں زخمی

Mar 09, 2025 | 12:09:PM
آسٹریلیا میں طوفان الفریڈ سے تباہی، درجنوں زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کی تباہ کاریوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا، جس کے باعث لاکھوں افراد بجلی سے محروم  جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، طوفان الفریڈ نے ریاست کوئنز لینڈ اور نیو ساؤتھ ویلز میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور 3 لاکھ سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کی بجلی معطل ہو گئی، جس سے ساڑھے 7 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایران نے 11 لاکھ افغان مہاجرین کو ملک بدر کر دیا

پولیس حکام کے مطابق، امدادی کارروائیوں کے دوران دو فوجی ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں 36 افراد زخمی ہو گئے۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق، نیو ساؤتھ ویلز میں 16 ہزار سے زائد افراد کو فوری طور پر نقل مکانی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، کیونکہ مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔