دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکارنے وضاحت کردی

Mar 09, 2025 | 14:21:PM
دانش تیمور دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں؟ اداکارنے وضاحت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار و میزبان دانش تیمور نے دوسری شادی کے حوالے سے اپنا مؤقف واضح کردیا۔

دانش تیمور نجی چینل کی خصوصی رمضان ٹرانسمیشن میں رابعہ انعم کے ساتھ میزبانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں،اس ٹرانسمیشن کے دوران ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں رابعہ انعم نے دانش تیمور کے ایک مشروب کے نام پر طنزیہ ردعمل دیا۔

دانش تیمور نے ایک مشروب کا نام "شربتِ لوو بائے ڈی ٹی" تجویز کیا جس پر رابعہ انعم نے مزاحیہ انداز میں پوچھا کہ یہ کس محبت کی بات کر رہے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ کئی بار دانش تیمور کو کچھ علماء سے دوسری شادی کے بارے میں مشورہ لیتے دیکھ چکی ہیں۔

رابعہ انعم کی اس بات پر دانش تیمور نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنی ایک شادی سے خوش ہوں اور دوسری شادی کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔

دانش تیمورنے مزید کہا کہ وہ علماء کو بھی گواہ بناتے ہیں کہ وہ بریک کے دوران صرف افطاری کے کھانے پر ہی بات کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صحیفہ جبارخٹک نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیارکی؟

دانش تیمور اور رابعہ انعم کی اس باہمی مزاحیہ گفتگوسے ناظرین محظوظ ہوئے ہیں۔