کراچی میں  پیپلز بس سروس کے اوقات بڑھانے کا اعلان

حکومتِ سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے،شرجیل میمن

Mar 09, 2025 | 15:24:PM

(ویب ڈیسک)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے رمضان المبارک کے دوران پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان کردیا۔

سندھ کے سینئرصوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 15رمضان سے بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی جس کا اطلاق آر ون، آر ٹو، آر 3، آر 4، آر 9، آر 10 اور ای وی ون روٹ کی بسوں پر ہوگا۔

شرجیل میمن نےمزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کی رمضان میں مشکلات کو سمجھتے ہیں، یہاں کی عوام زیادہ تر پبلک ٹرانسپورٹ پر انحصار کرتی ہے،بسوں کے اوقات میں توسیع کا مقصد مزید سفری سہولت فراہم کرنا ہے، یقینی بنایا جائے گا کہ لوگ خریداری کے بعد اپنے گھروں تک محفوظ پہنچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ سمیت 14 ملکوں سے117 پاکستانی بے دخل

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو بہتر اور سہولت بخش سفری آپشن فراہم کرنا چاہتے ہیں، حکومتِ سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، شہری پیپلز بس سروس کے توسیع شدہ اوقات کی سروس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

مزیدخبریں