سٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)سٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔
اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے سٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کے مہنگائی کنٹرول کرنے کے دعوے ٹھیس، ایک دن میں مرغی کا گوشت 25روپے فی کلو مہنگا