شیکیل احمد خان کی اس طرح شہادت پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے:حافظ نعیم الرحمن

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ مشتاق احمد خان اور ان کے خاندان کے غم میں برابر شریک ہیں۔
انھوں نے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نشے کی لعنت کی وجہ سے کئی واقعات ہیں لیکن سدباب نہیں ہوتا ہے، شیکیل احمد خان کی اس طرح شہادت پورے نظام پر سوالیہ نشان ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بے گناہ فرد کا اس طرح قتل بہت بڑا ظلم ہے، شکیل احمد خان کی المناک شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
انھوں ںے کہا کہ اللہ تعالیٰ شکیل احمد خان کو شہادت کا درجہ عطا فرمائے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر اور سکینت قلب عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر و جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کے بھائی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔