اسحاق ڈار سے آذربائیجان اور انڈونیشیا کے وزراءخارجہ کی ملاقاتیں

Stay tuned with 24 News HD Android App

(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے جدہ میں آذربائیجان اور انڈونیشیا کے وزراء خارجہ نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کی کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حاشیے پر ہوئی،ملاقات میں آذربائیجان کے صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو یاد کیا گیا،فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی بلندی کی رفتار کو جاری رکھنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےانڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو سے ملاقات کی،دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی خاندانی تعلقات کی توثیق کی،فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امیتابھ بچن اورابھیشیک بچن 2 گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں؟دلچسپ وضاحت آ گئی