انڈیا ون ڈے میں سب سے زیادہ مرتبہ ٹاس ہارنے والی ٹیم بن گئی

Mar 09, 2025 | 20:25:PM
انڈیا ون ڈے میں سب سے زیادہ مرتبہ ٹاس ہارنے والی ٹیم بن گئی
کیپشن: تصویر فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

اتوار کو نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ٹاس کے ساتھ ہی انڈین ٹیم نے ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

انڈیا آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنلز میں مسلسل 15 مرتبہ ٹاس ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے جبکہ کپتان روہت شرما مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہارنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل اور فائنل سمیت تمام میچز میں انڈیا نے ٹاس ہارا، حیران کن طور پر انڈین ٹیم کی ٹاس ہارنے کی شروعات 2023 میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل سے ہوئی جو رُکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل سمیت انڈین ٹیم نے اب تک 15 ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں وہ کسی ایک میچ میں بھی ٹاس نہیں جیت سکی