چیمپئنز ٹرافی میں فتح یادگار ، بڑا خواب پورا ہو گیا :انڈین کرکٹ ٹیم

Mar 09, 2025 | 21:57:PM

(24 نیوز)بھارتی کرکٹرز رویندا جدیجا، ہاردک پانڈیا ، شریاس ائیر،ورون چکروتی ،شبھمن گل ، ویرات کوہلی اور دیگر نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کو یادگار لمحہ قرار دیا ہے۔

رویندا جدیجا نے کہا کہ میرا نمبر ایسا ہے کبھی ہیرو تو کبھی زیرو بنتا ہوں ،چمپئنز ٹرافی فاتح ٹیم کا حصہ ہونا بڑا اعزاز ہے ۔

ہاردک پانڈیا نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ جیتنا بہت بڑی بات ہوتی ہے ،کے ایل راہول بہت ہی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔

 شریاس ائیر  نے کہا کہ میرے لیے یہ آئی سی سی کی پہلی ٹرافی جیتنا بہت بڑا لمیہ ہے ،دباو میں کھیلانا پسند ہے خوشی ہے میری پرفارمنس بھی کام آئی۔

 ورون چکرورتی نے کہا کہ آج میرا خواب پورا ہوگیا ،شبمن گل نے کہا کہ روہیت شرما کے ساتھ بیٹنگ کرکے مزہ آتا ہے ۔

انڈین سٹار بلے باز ویرات کوہلی نے کہا کہ  نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ،یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے شاندار رہا ،ٹائٹل جیتا ہمیشہ یاد کار لمحۃ ہوتا ہے۔

مزیدخبریں