شام میں جھڑپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد اموات

Mar 09, 2025 | 22:38:PM
شام میں جھڑپوں کے دوران ایک ہزار سے زائد اموات
کیپشن: تصویر، فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شام میں جھڑپوں کے دوران اموات 1 ہزار سے تجاوز کر گئیں، 270 سے زائد جنگجو شامل ہیں۔

شامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق جھڑپوں میں ہلاک افراد کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جن میں 745 شہری اور 270 سےزیادہ جنگجو شامل ہیں۔

لطاکیہ میں جھڑپوں کے بعد عبوری صدر احمد الشرع نے قومی یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے اور جھڑپوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کی ہلاکتوں پراقوام متحدہ، عرب لیگ اور امریکا کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق ایجنسی نے شام میں سویلین کے قتل عام کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سربراہ ولکر ترک کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شام میں خاندانوں کے قتل عام کی رپورٹ انتہائی پریشان کن ہیں، قتل عام کی فوری تحقیقات اور ذمےداروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تیدروس ایڈہانوم نے بھی شام کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طبی سہولیات اور ایمبولنس سروس پر حملوں سے عوام تک طبی سہولیات کی رسائی متاثر ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ شامی فورسز اور معزول صدر بشار الاسد کے حامیوں کے درمیان جمعرات سے مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی براہموس میزائل کے پاکستان میں گرنے کے 3 سال مکمل