کراچی: مبینہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا

Mar 09, 2025 | 23:07:PM
کراچی: مبینہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہر قائد میں وردی والے بھی لوٹ مار کرنے لگے، سپر ہائی وے لیاری ایکسپریس کے قریب مبینہ پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا۔

وردی میں ملبوس دو اہلکار شہری سے تشدد کرکے 2 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری علی محمد نے بتایا کہ میں گذشتہ روز واٹر پمپ سے سہراب گوٹھ جا رہا تھا، 2 اہلکاروں نے مجھے روکا، اور پولیس وردی میں ملبوس ملزمان نے مجھ سے لوٹ مار کی۔

علی محمد نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں نے میری تلاشی لی، گاڑی میں ڈھائی لاکھ روپے موجود تھے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر رقم لوٹ لی۔

پولیس کو بیان میں شہری نے بتایا کہ اہلکاروں نے میری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، میرا قیمتی موبائل فون لے لیا اور مجھ پر تشدد کرکے فرار ہوگئے۔

متاثرہ شہری نے دعویٰ کیا کہ سچل تھانے میں واقعہ سے متعلق درخواست جمع کرا دی، لیکن پولیس اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچا رہی ہے، درخواست میں پولیس وردی کا ذکر ہی نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شہری کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، سی سی ٹی وی بھی چیک کررہے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: