میو ہسپتال میں انجکشن کا ری ایکشن,خاتون جاں بحق 16مریض متاثر

Mar 09, 2025 | 23:17:PM
میو ہسپتال میں انجکشن کا ری ایکشن,خاتون جاں بحق 16مریض متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)میو ہسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن سیفٹریکزون کے ری ایکشن کے باعث 16 مریض متاثر ہوئے ہیں جبکہ انجیکشن سے ایک خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق 38 سالہ نورین بی بی انجکشن کے ری ایکشن کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی ہیں  جبکہ ایک مریض کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جسےوینٹیلیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے،باقی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

میو ہسپتال انتظامیہ نے اس واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے،پروفیسر ڈاکٹر اسرار الحق کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، مزید برآں، انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے تاکہ اس قسم کے کسی اور نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: شرقپور: نہر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے