اللہ اکبر۔۔اللہ اکبر۔۔لندن کے سب سے مشہور ٹاور برج پر پہلی مرتبہ اذان سو شل میڈیاپر وا ئرل

May 09, 2021 | 00:09:AM

(24نیوز)لندن کے مشہور ٹاور برج پر پہلی بار لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بین المذاہب ورچوئل افطار ی کے موقع پر بنگلا دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمان نے اذان دی۔اس تاریخی موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔اور بہت ہی زیا دہ لائیک لے رہی ہے۔
 قاضی شفیق الرحمان نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی جسے کافی پسند کیا گیا۔
یا د رہے کہ انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لائوڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے اور یہ اجا زت سال2020میں دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فورسز کا حملہ ۔۔شاہد آفریدی کا بڑا اعلان

مزیدخبریں