افغان طالبان کی اسکول کے قریب ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغان طالبان نے کابل میں اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کابل دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے اور بھاری نقصان پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔طالبان ترجمان کا کہنا ہےکہ یہ مذموم حرکتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو کابل انتظامیہ کی مدد سے داعش کے نام پرکام کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں متعدد طلبا سمیت 40 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول کو نشانہ بنانےکی کوشش کی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہوگئے اور درجنوں زخمی ہیں۔
#Reaction
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) May 8, 2021
We condemn today's blast in Dashti Barchi #Kabul which targeted civilians & sadly caused heavy losses.
These are the actions of sinister circles that are operating in the name of Daesh under the wings & intelligence cover of #Kabul admin.
رپورٹ کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں سے اکثر اسکول کی طالبات ہیں جو کہ قریبی اسکول میں پڑھتی تھیں ۔خیال رہےکہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہورہی ہیں۔