کورونا مزید 118 جانیں نگل گیا۔۔ 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کورونا وباسے مزید 118 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 915 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 3 ہزار 785 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 736 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3,785 افراد میں وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 58 ہزار 26 تک پہنچ گئی جن میں سے 4 ہزار 903 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو 3 لاکھ 17 ہزار 972 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں 2 لاکھ 91 ہزار 668 کیسز، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842 ، بلوچستان میں 23 ہزار 324 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 77 ہزار 974 ، گلگت بلتستان میں کیسز کی تعداد 5 ہزار 380 رہی جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہزار 866 ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کی اسکول کے قریب ہونیوالے بم دھماکوں کی مذمت