(24نیوز) برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی پاکستان کو کورونا کی ریڈ لسٹ میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے فرانس جانے والوں کو پندرہ روز قرطینہ میں رہنا ہو گا۔ عید منانے کے لیے پاکستان جانے والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ فرانس نے سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات سمیت 7 نئے ممالک سے آنے والوں پر بھی قرنطینہ لازم کردیا ہے۔فرانس میں پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ میکرون حکومت کے اقدام سے ان کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حلف اٹھانے والے ہر شخص پر آئین کی پابندی لازم ہے، جسٹس فائز عیسیٰ