کورونا :فائزر ویکسین برطانوی، افریقی کورونا کیخلاف مؤثر

May 09, 2021 | 10:48:AM

 (24نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس کی جنوبی افریقی اور برطانوی اقسام کے خلاف فائزر ویکسین 75 فیصد تک مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطر میں کی گئی تحقیق میں مثبت نشاندہی ہوئی، اس سے پہلے ان اقسام پر کوئی ویکسین اثر انداز نہیں ہو رہی تھی۔عالمی ادارہ صحت نے چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی۔

واضح رہے سائنو فارم عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کی جانے والی پہلی چینی ویکسین ہے۔عالمی ادارے کے مطابق سائنو فارم کورونا وائرس کے خلاف 78 فیصد مؤثر ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:  ہمارے ملک میں کورونا کا کوئی کیس نہیں۔۔شمالی کوریا نے عالمی ادارہ صحت کوآگاہ کر دیا

مزیدخبریں