کورونا کیسز میں اضافہ۔۔ ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ

May 09, 2021 | 11:17:AM

 (24نیوز)کورونا کیسز میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ  کردیا گیا، تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارکس اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، صرف بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔

 پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خوف پھیلا دیا، سندھ میں بھی آج سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن  لگا دیا گیا ہے، کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ تمام شاپنگ مالز، مارکیٹیں، پارک اور تفریحی مقامات بند کر دیئے گئے، پابندی کا بنیادی اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ لاہور میں لاک ڈاؤن کا آک دوسرا روز ہے، تمام مارکیٹیں، کاروبار، دفاتر اور دکانیں بند رہیں گی۔ مشروبات کے ڈسٹری بیوٹرز، ڈرائی کلینرز اور لانڈری کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ اکبری منڈی ، ٹولنٹن مارکیٹ کھلی رہے گی۔ شہر کی چاروں سبزی منڈیوں میں بھی معمول کے مطابق کاروبار جاری ہے۔   پرندوں اور جانوروں کی خوراک مہیا کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مزید 118 جانیں نگل گیا۔۔ 3 ہزار 785 نئے کیسز رپورٹ
 

مزیدخبریں