سشانت سنگھ کیس، تحقیقاتی ادارے کی بڑی کامیابی

May 09, 2021 | 11:47:AM

(24نیوز)سشانت سنگھ راجپوت کیس میں تحقیقاتی ادارے کو بڑی کامیابی مل گئی، این سی بی نے ایک اہم منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی انسداد منشیات کے ادارے (این سی بی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے کیس میں ڈرگز سے متعلق تحقیقات کے دوران گووا سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے جمعے کو کہا کہ ہیمل شاہ نامی منشیات فروش کا نام سشانت سنگھ کی موت کے بعد ڈرگز سے متعلق ہونے والی تحقیقات میں سامنے آیا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکام نے منشیات فروش ہیمل شاہ کو گرفتار کر کے عدالت میں بھی پیش کر دیا، ان کا کہنا تھا کہ ہیمل شاہ کی گرفتاری کے لیے باقاعدہ طور پر جال بچھایا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے، رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ نے خود کشی کی تھی، ان کی موت کی تحقیقات کا زاویہ بالی ووڈ میں ڈرگز کے استعمال کی تحقیقات تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے این سی بی حرکت میں آیا۔

این سی بی نے اس سلسلے میں سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انھیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں:    منشیات فروش دو بھائی گرفتار، 93 کلو چرس برآمد
 

مزیدخبریں