تعلقات مزید مضبوط،عمران خان کادورہ اہمیت کاحامل ہے:سعودی وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سعودی ولی عہد بھی دورہ پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں، خوشی ہے پاکستان اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کا خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کے دورے سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودیہ کے 70 سال پر محیط تعلقات بہت اہم ہیں، عمران خان کے دورے میں تجارت، معاشی تعاون پر توجہ مرکوز تھی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے دورے میں مخصوص پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا، مزید پاکستانی قیدیوں کی رہائی سے متعلق اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئےعمل پیرا ہے، دونوں ممالک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ اسلاموفوبیا کے خلاف او آئی سی کا کردار بھی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب پاکستان کے بنیادی ڈھانچے پر 500 ملین ڈالر کا سرمایہ لگائے گا: شاہ محمود