خطرہ ٹل گیا:چینی راکٹ کا ملبہ بحر ہندمیں گر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چین کی خلائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ چین کے راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے قریب بحرِ ہند میں گر گیا۔
تفصیلات کے مطابق چین کی خلائی انتظامیہ کے مطابق راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں جل گیا تھا۔چین کی خلائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر بھی گرا ہے یا نہیں۔چینی راکٹ لانگ مارچ راکٹ فائیو بی کے ذریعے مین ماڈیول 29 اپریل کو لانچ کیا گیا تھا۔
واضح رہےکہ عام طور پر راکٹ کے بوسٹر اسٹیج لانچنگ کے فوری بعد زمین پر واپس آ جاتے ہیں تاہم راکٹ فائیو بی کا 23 ٹن وزنی بوسٹر شروع میں گرنے کے بجائے مدار تک چلا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی راکٹ کا ملبہ آج رات گرنے کا امکان