میٹھی عید پر گھر بیٹھے شہریوں کا منہ میٹھا کرانے کا فیصلہ

May 09, 2021 | 15:04:PM

Read more!

  (24نیوز)  عید کے موقع پرشہریوں کی سہولت کے  لئے   پاکستان پوسٹ  نے زبردست  اقدام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  میٹھی عید پر  پاکستان پوسٹ  نے لاہوریوں کو مٹھائی،ادویات کی ہوم ڈیلیوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکیم کا آغاز پوسٹ ماسٹر جنرل خواجہ عمران کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ ڈاک کا محمود فارمیسی کی10،چاشنی سویٹ کی 5برانچز سے معاہدہ بھی ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان پوسٹ کا عملہ شہریوں کو مٹھائیاں،ادویات پہنچائے گا۔عید تعطیلات میں پاکستان پوسٹ کی ٹیمیں خدمات سرانجام دینگی،ٹیمیں یونیفارم،ماسک،دستانے،سینیٹائزرکااستعمال کریں گی۔ ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل آپریشن کو پروجیکٹ انچارج مقرر کردیا گیا ہے۔

  واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے باعث حکومت نے 8 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے، جمعہ کے روز شام کے 6 بجتے ہی کاروبار اور بڑی مارکیٹوں کو بند کرادیا گیا تھا۔ اس بار چاند رات پر بھی کاروبار نہیں ہوگا۔ لاہوریوں نے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لاک ڈاؤن سے قبل ملنے والے دن کو ہی چاند رات میں بدل دیا۔ کپڑے، جوتے، مہندی، جیولری جس نے جو خریدنا تھا خرید لیا، تمام مارکیٹیں، تجارتی و کاروباری مراکز اوردکانیں بند کر دی گئیں ہیں۔ گراسری سٹورز، کلینک، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹور، ویکسی نیشن سینٹرز، پھل و فروٹ کی دکانیں، چکن، گو شت کی دکا نیں، بیکریز، پیٹرول پمپس، فوڈ ٹیک اووے اینڈ ای کامرس کھلے رہیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:  شب قدر آج انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائیگی
 

مزیدخبریں