حسن علی کی تباہ کن بولنگ، زمبابوے کی پوری ٹیم132رنز پر ڈھیر

May 09, 2021 | 15:32:PM

 (24نیوز)حسن علی کی تباہ کن بولنگ کے باعث زمبابوے کی پوری ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے تیسرے روز زمبابوے نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 52 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر کیا تو صرف ایک رن کے اضافے کے بعد ٹنڈائی چسورو حسن علی کا شکار ہو گئے۔اس کے بعد وقفے وقفے سے میزبان ٹیم کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم پاکستان کے 510 رنز کے جواب میں 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کو پہلی اننگز میں 378 رنز کی سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دو وکٹیں ساجد خان کے حصے میں آئیں جبکہ ایک ایک وکٹ شاہین آفریدی اور تابش خان کو ملی۔زمبابوے کی جانب سے ریگس چکبوا 33 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ڈونلڈ تریپانو نے 23، لیوک جونگوی نے 19 اور رچرڈ نگاروا نے 15 رنز اسکور کیے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری اور اظہر علی سنچری کی بدولت 510 رنز اسکور کیے تھے۔
 یہ بھی پڑھیں:      زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز شاہینوں نے374 رنز بنا لیے

مزیدخبریں