شہبازشریف نے کک بیکس نہیں لئے، کرپشن نہیں کی: شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کوئی ثبوت نہیں کہ شہبازشریف نےمنی لانڈرنگ کی، رنگ برنگے وزیر صرف الزامات لگاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے عدالت میں اعتراف کیا کہ شہبازشریف نے کک بیکس نہیں لئے، کرپشن نہیں کی اور غیر قانونی فنڈ سےاثاثے نہیں بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی صاف پانی تو کبھی آّشیانہ کیس، تین سال سے صرف الزامات لگائے گئے، حقیقت کچھ نہیں۔ بتایا جائے کس جرم میں لیگی صدر کو جیل میں ڈالا گیا، کرپشن کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔
واضح رہے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ مافیاز طاقتور ہیں کیونکہ یہ عمران خان کی اے ٹی ایمز ہیں، یہ غریبوں کو لوٹ کر کھلے پھرتے ہیں، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نیب کسی ایک منصوبے میں شہباز شریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا سکا، احتساب ڈرامہ وینٹی لیٹر پر جا چکا، جلد دم توڑنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حرم شریف کے فرش کو صاف کرتے وزیر تجارت کی تصاویر وائرل