شہباز شریف لندن کب روانہ ہونگے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل ، شہباز شریف اب عید کے بعد بیرون ملک روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے صدر کو لاہور ائیر پورٹ پر بیرون ملک روانہ ہونے سے روکے جانے پر شہباز شریف کی جانب سے اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ عید کے بعد ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی جبکہ وکلا کی جانب سے شہباز شریف کو بریف کیا گیا کہ فیصلے کی کاپی اسلام آباد ایف آئی اے کو بھی ارسال کی گئی ہے لیکن عید کی چھٹیوں کے باعث ان کی جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اب شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی عید کے بھی ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز اور ڈالر خریدنے والوں کی شامت آگئی